مودی حکومت کی ناکامی،ریاست منی پورمیں پھر فسادات بھڑک اٹھے،پولیس کی بھارتی شہریوں پراندھا دھند فائرنگ

Calender Icon جمعرات 9 اپریل 2026

منی پور(نیوز ڈیسک) مودی حکومت کی ناکامی،ریاست منی پورمیں پھر فسادات بھڑک اٹھے،پولیس نے بھارتی شہریوں پراندھا دھند فائرنگ کردی۔

مودی حکومت کی انتہا پسندانہ اور متعصبانہ پالیسیوں کے باعث خانہ جنگی کا شکار ریاست منی پور میں پھرنسلی فسادات پھوٹ پڑے۔ منی پور کشیدگی پر مودی سرکار نہ صرف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے بلکہ سیاسی مقاصد کیلئے نسلی فسادات کو مزید ہوا دے رہی ہے۔

بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق منی پورحکومت نے بشنوپور بم دھماکے میں 2بچوں کی موت اورخاتون کے زخمی ہونے پر5اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ بندکردیا۔ واقعہ کے بعد احتجاجی افراد نے تھانے کے سامنے ٹائرجلا کر چیک پوسٹ کو نقصان پہنچایا۔جس کے بعد بشنوپور میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ مشتعل ہجوم نے پولیس کیمپ پر حملہ کردیا۔ جس پراہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں کم ازکم 19افراد شدیدزخمی ہوگئے۔

مقامی جریدے منی پورپوسٹ کے مطابق احتجاج کے دوران غاصب بھارتی فوج نے عوام کیلئے تیل لے جانے والے2ٹینکر چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پرخودہی انہیں جلاڈالا۔ مقامی افراد کی طرف سے منی پور میں جاری فسادات اور جانی و مالی نقصانات پر مودی حکومت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ماہرین کے مطابق ہندوستانی فوج اپنے مذموم مفادات کی خاطر عام شہریوں کے جان ومال کو نشانہ بنانے والی دہشت گرد تنظیم کا بھیانک روپ دھار چکی ہے۔ مودی حکومت کی طرف سے منی پور میں نسلی اور سماجی اختلافات کے حل میں ناکامی جاری فسادات کو مسلسل بڑھاوا دے رہی ہے۔ بھارتی حکومت کشمیر، منی پور اور دیگر ریاستوں میں علیحدگی پسند تحریکوں کو طاقت کے زور پردبانے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔