نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی وزارت خارجہ نے اسرائیل کا نام لیے بغیر لبنان میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان بھارتی وزارت خارجہ رندھیر جیسوال نے کہا کہ لبنان میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں پریشان کن ہیں ، عالمی قوانین، ملکی سلامتی اور خود مختاری کا احترام ضروری ہے ۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت موجودہ صورتحال کے رخ کو “انتہائی تشویشناک” سمجھتا ہے، خصوصاً اس لیے کہ بھارت اقوامِ متحدہ کی امن فوج میں دستے فراہم کرتا ہے اور لبنان کے امن و سلامتی میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔
گزشتہ دنوں اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران جنگ بندی نافذ ہونے کے باوجود لبنان پر اب تک کے شدید ترین فضائی حملے کیے ۔
لبنان سول ڈیفنس کے مطابق ملک بھر میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 254 ہو گئی ہے جبکہ 1165 افراد زخمی ہوئے ۔












جمعہ 10 اپریل 2026 