ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپیکر محمد باقرقالیباف کی قیادت میں اسلام آباد آیا ایرانی وفد آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرے گا اور ایرانی وفد کی پیشگی شرائط امریکا نے منظور کرلیں تو دوپہر کو امریکی حکام سے مذاکرات ہوں گے۔
ایرانی میڈیا کےمطابق ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی بطور سیاسی کمیٹی کے سربراہ شریک ہیں جبکہ اقتصادی کمیٹی کےسربراہ مرکزی بینک کے صدر عبدالناصر ہمتی ہیں اور ملٹری کمیٹی کے سربراہ ایڈمرل احمدیان ہیں جبکہ قانونی کمیٹی کی سربراہ اسماعیل بقائی کررہے ہیں۔
ایرانی وفد تقریباً 70 افراد پر مشتمل ہے۔ جس میں مرکزی مذاکرات کاروں کے ساتھ ساتھ 26 رکنی ٹیکنیکل اور خصوصی کمیٹیوں کے افراد بھی شامل ہیں۔
یہ کمیٹیاں معاشی، سیکیورٹی اور سیاسی امور سے متعلق ہیں تاکہ اس انتہائی حساس مذاکرات میں بروقت مشاورت دے سکیں۔
وفد میں مختلف میڈیا سے تعلق رکھنے والی تئیس رکنی میڈیا ٹیم بھی آئی ہے جبکہ دیگر میں پروٹوکول اور رابطہ کار ٹیمیں، مترجم اور سیکیورٹی ٹیم شامل ہے۔












ہفتہ 11 اپریل 2026 