پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے انیسویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
𝐏𝐋𝐀𝐘𝐈𝐍𝐆 𝐗𝐈𝐬 𝐅𝐎𝐑 𝐁𝐎𝐓𝐇 𝐒𝐈𝐃𝐄𝐒 𝐀𝐑𝐄 𝐈𝐍!#HBLPSL11 | #NewEra | #PZvLQ pic.twitter.com/sSzOzx9NV3
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 11, 2026
فخر زمان بال ٹیمپرنگ کے الزام میں دو میچز کی پابندی کے بعد آج میدان میں اتریں گے، یہ ان کے پی ایس ایل کیریئر کا 100واں میچ بھی ہے۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ ایک میچ ضرور ہارے ہیں لیکن ہماری ٹیم اچھی ہے، اس لیے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
کپتان لاہور قلندرز کا کہنا تھا کہ پشاور کو 160 سے 170 کے درمیان روکنے کی کوشش کریں گے۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پچ وہی ہے جس پہ ہم نے پرسوں رات میچ کھیلا تھا لیکن دن میں کنڈیشن مختلف لگ رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاور پلے میں اچھا اسکور بنانے کی کوشش کریں گے۔












ہفتہ 11 اپریل 2026 