کینبرا(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا نے امریکا اور ایران سے مذاکرات کی میز پر واپسی کا مطالبہ کردیا۔
آسٹریلوی وزیرخارجہ نےکہا فریقین جنگ بندی برقراررکھیں اورمذاکرات میں واپس آئیں،مذاکرات کا معاہدے کے بغیرختم ہونا مایوس کن ہے،ہم اس تنازعےکا فوری اور پائیدارحل دیکھنا چاہتے ہیں،کشیدگی میں اضافے سے عالمی معیشت مزید متاثر ہوگی۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا اکثر نکات پراتفاق ہوگیا، دو سے تین نکات پراختلاف برقرار ہے،ایک ہی نشست میں کسی معاہدے تک پہنچنے کی توقع نہیں کی جانی چاہیے،کسی کو بھی اتنی جلدی معاہدے کی توقع نہیں تھی،ایران، پاکستان اوردیگر دوست ملکوں کے ساتھ مشاورت جاری رہی گے۔
اسماعیل بقائی نےکہاایک اورنکتہ مسائل اور حالات کی پیچیدگی تھی،کچھ نئےموضوعات بھی ان مذاکرات میں شامل کیےگئے،ہم سفارتی محاذ پر اپنےحقوق اورمفادات کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔












اتوار 12 اپریل 2026 