طیب ایردوان پر تنقید: ترک قیادت نے اسرائیل کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Calender Icon اتوار 12 اپریل 2026

ترک قیادت نے ترک (truk) صدر پر تنقید کرنے پراسرائیل کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ترجمان ترک حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی ہرزہ سرائی کا مقصد مذاکرات کوسبوتاژ کرنا ہے۔

اسپیکر پارلیمنٹ نعمان کورتلموش نے کہا کہ نیتن یاہو صدی کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے،جس کے ہاتھ خون سے رنگے ہوں اس کو لیکچر دینے کا حق نہیں۔

مزید پڑھیں:ہیٹی کے سیاحتی مقام پر بھگدڑ مچنے سے 30 افراد ہلاک

یاد رہے نیتن یاہو نے ترک صدر رجب طیب ایردوان پر ایران کو سہولت فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدر کردوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے اسلامی ممالک کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے چھ ممالک نے اسرائیل کو ’گھیرنے اور ختم کرنے‘ کی کوشش کی۔ ایران اور اس کے اتحادیوں سے لڑائی جاری رکھیں گے۔