اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر (Itamar Ben-Gvir)نے درجنوں غیر قانونی آباد کاروں کے ہمراہ ایک بار پھر مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔
بن گویر اسرائیلی فورسز کی حفاظت میں الاقصیٰ کمپانڈ میں داخل ہوئے۔
اسرائیلی آباد کار مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کی نجی زمینوں پر غیرقانونی طور رہ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کا یہ دوسر اواقعہ ہے۔
مزیدپڑھیں:ہنگو: انسدادِ پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس وین پر فائرنگ، 1 اہلکار شہید، 4 زخمی
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کے زیرِ انتظام مغربی کنارے میں نئی بستیوں کے قیام کا اعلان کیا تھا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے مغربی کنارے میں 34 نئی بستیوں کے قیام کی منظوری دی تھی۔












پیر 13 اپریل 2026 