پاکستان اور جاپان کے وزرائے اعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے جاپان کی وزیرِاعظم سانائے تاکائیچی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں علاقائی صورتحال اور حالیہ سفارتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پرائم منسٹر آفس کے مطابق گفتگو کے دوران اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی نہیں ہو سکے گی: آرڈیننس منظور
جاپانی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی نے جنگ بندی کے قیام اور مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات خطے میں امن، استحکام اور عالمی توانائی سلامتی کے لیے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے امن کے عمل کی مکمل حمایت کا اظہار بھی کیا۔












پیر 13 اپریل 2026 