18 سالہ اسپرنٹر نے یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑ ڈالا

Calender Icon پیر 13 اپریل 2026

آسٹریلیا کے 18 سالہ اسپرنٹر گوٹ گوٹ(Sprinter got got) نے 200 میٹر ریس میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور کم عمری میں ہی لیجنڈ یوسین بولٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
سڈنی میں ہونے والی قومی چیمپئن شپ کے دوران گوٹ نے 19.67 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کر کے انڈر 20 عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
یہ ان کے کیریئر کا پہلا موقع تھا جب انہوں نے 20 سیکنڈ کی حد کو قانونی طور پر عبور کیا، کیونکہ گزشتہ سال ان کا 19.84 سیکنڈ کا وقت ہوا کی مدد کے باعث تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:مسافروں کیلئے شینگن ممالک میں نیا انٹری ایگزٹ سسٹم فعال
یہ کارکردگی نہ صرف اس سال کا تیز ترین وقت ہے بلکہ اس نے بولٹ کے 2004 میں بنائے گئے 19.93 سیکنڈ کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جو انہوں نے 17 برس کی عمر میں قائم کیا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بولٹ نے نوجوانی میں اس سے بہتر ریکارڈ کبھی نہیں بنایا تھا۔
امریکی رنر ایریون نائٹن کا 19.49 سیکنڈ کا وقت اب بھی انڈر 20 سطح پر سب سے تیز سمجھا جاتا ہے، تاہم گوٹ نے 19.67 کے ساتھ نیا باضابطہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
گوٹ نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسی لمحے کا انتظار کر رہے تھے۔