ریاستی اداروں پر الزامات، وزیراعلیٰ پختونخوا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Calender Icon پیر 13 اپریل 2026

پاکستان ریاستی اداروں پر الزامات، وزیراعلیٰ پختونخوا (Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa) کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی عدالت نے عدم حاضری پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر الزامات لگانےکے کیس کی سماعت ہوئی۔

سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

مزید پڑھیں:لاہور: قلعہ گجر سنگھ کے علاقے سے لیڈی کانسٹیبل کا اغوا

عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے اور وزیر اعلیٰ پختونخوا کو کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔