ٹرمپ بداخلاق، خطرناک اور کرپٹ گینگسٹر ہے،ایڈورڈ ڈیوی برطانوی پارلیمنٹرین

Calender Icon منگل 14 اپریل 2026

ٹرمپ درحقیقت خطرناک اور کرپٹ گینگسٹر ہیں اور انکے ساتھ اسی طرح کا رویہ اختیار کیاجانا چاہیے: رکن پارلیمنٹ سرایڈورڈ ڈیوی (adverd)کاایوان میں اظہار خیال ۔

برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ اور لبرل ڈیموکریٹس پارٹی کے سربراہ سر ایڈورڈ ڈیوی نے بادشاہ چارلس سوئم کے دورہ امریکا کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پارلیمنٹ سےخطاب میں سر ایڈورڈ ڈیوی نے کہا کہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ کسی امریکی صدر کو یہ کہتے سنیں گے کہ آج رات ایک پوری تہذیب اجاڑ دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ بداخلاق، ناعاقبت اندیش اور عالمی قوانین سے باہر صدر ہیں، افسوس کی بات یہ کہ ٹرمپ برطانیہ کے دوست نہیں اور نہ ہی وہ آزاد دنیا کے لیڈر ہیں۔

 

مزید پڑھیں:خطے میں کشیدگی: وزیراعظم کی زیر صدارت پٹرولیم ذخائر کا اہم جائزہ اجلاس

 

سر ایڈ ڈیوی نے مزید کہا کہ ٹرمپ درحقیقت خطرناک اور کرپٹ گینگسٹر ہیں اور ان کے ساتھ اسی طرح کا رویہ اختیار کیاجانا چاہیے۔

اس کے ساتھ ہی رکن پارلیمنٹ نے بادشاہ چارلس سوئم کے دورہ امریکا کو منسوخ کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔