جنوبی نائیجیریا(Funeral) میں جنازے کے لیے لوگوں کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے۔
نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان منزو ایزکی نے ایک بیان میں کہا کہ کشتی مسافروں کو ایک کمیونٹی سے دوسری کمیونٹی میں تدفین کی تقریب کے لیے لے جا رہی تھی جب جنوبی علاقے میں واقع بایلسا ریاست میں ڈوب گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کتنے لوگ لاپتہ ہیں۔
مزیدپڑھیں:پنجاب کو بدنام کرنے کا الزام، امیتابھ بچن اور سونی ٹی وی کو قانونی نوٹس
پولیس کے ترجمان موسیٰ محمد نے بتایا کہ مزید 24 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں طبی امداد کی ضرورت ہے۔
حکام نے یہ نہیں بتایا ہے کہ جہاز میں کتنے مسافر سوار تھے۔













پیر 23 نومبر 2026 
