پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو کا حصہ بنیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور پسند و ناپسند سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔کراچی روشنیوں کا شہر پیرس سے کم نہیں: شرمیلا فاروقی(sharmila) نے محفل لوٹ لی
شو کے ایک خصوصی سیگمنٹ کے دوران جب میزبان نے ان سے خالی جگہ پُر کرنے کو کہا اور سوال کیا کہ “کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے ۔۔۔” تو شرمیلا فاروقی نے کچھ لمحے سوچا اور مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ “کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہنا”۔
سیاست چھوڑ سکتی ہوں مگر ڈرامے نہیں: پی پی رہنما نے اپنی پسندیدگی بتا دی۔شرمیلا فاروقی کا یہ برجستہ جواب سن کر شو میں شریک سابق کرکٹرز اور دیگر مہمان نہ صرف تالیاں بجانے پر مجبور ہو گئے بلکہ ان کے اس موازنے پر سب کے چہروں پر مسکراہٹ پھیل گئی۔
اسی پروگرام میں گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے جب ان سے ان کے مشاغل کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ایک اور دلچسپ انکشاف کیا۔ شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ وہ ایک سیاستدان ہونے کے باوجود ڈراموں کی بے حد شوقین ہیں۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ بداخلاق، خطرناک اور کرپٹ گینگسٹر ہے،ایڈورڈ ڈیوی برطانوی پارلیمنٹرین
انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ سیاست تو چھوڑ سکتی ہیں لیکن ڈرامے دیکھنا کبھی نہیں چھوڑ سکتیں کیونکہ وہ انہیں بہت دلچسپی سے دیکھتی ہیں۔ شرمیلا فاروقی کے ان بے ساختہ جوابات نے شو کے ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیا۔












منگل 14 اپریل 2026 