Advertisement

اننت امبانی کا شاہ رخ خان کو خاموش رہنے کا اشارہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Calender Icon پیر 23 نومبر 2026

شاہ رخ خان کو اننت امبانی نے تقریب کے دوران خاموش رہنے کا اشارہ کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ممبئی میں منعقدہ گلوبل پیس آنرز 2026 کی تقریب میں پیش آنے والے اس واقعے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اننت امبانی معروف روحانی رہنما سدگرو کے ساتھ اسٹیج پر گفتگو کررہےتھےکہ اسی دوران شاہ رخ خان بھی ان کے قریب آگئے۔

وائرل ویڈیو میں بظاہر اننت امبانی انگلی ہونٹوں پر رکھ کر شاہ رخ خان کو خاموش رہنے کا اشارہ کرتےدکھائی دیتے ہیں،جس پرکنگ خان چند لمحوں کے لیے حیران اور قدرے شرمندہ نظر آتے ہیں،تاہم بعد میں مسکرا کر دیگر افراد سے گفتگو شروع کردیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:’اپنا گھر اسکیم‘: وزیرِ اعظم کا 6 ماہ میں 1 ہزار ارب قرض فراہم کرنے کا ہدف

ویڈیو سامنے آنے کےبعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےمختلف تبصرے کیےجارہےہیں، بعض صارفین نےواقعے کودولت اور طاقت کے اثر و رسوخ سے جوڑا جبکہ دیگر نے اننت امبانی کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے باہمی احترام کی اہمیت پر زور دیا۔