ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور بھی پاکستان میں ہونے کا امکان ہے۔
امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ(donald trump) کا کہنا ہے کہ ایران سے مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہوسکتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایران مذاکرات کا اگلا دور 2 دن میں ہوسکتا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم کی تعریف کی اور کہا کہ وہ بہت فنٹاسٹک ہیں، لہٰذا اسی لیے امکان ہے کہ ہم وہاں واپس جارہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی میڈیا کو وہاں ہونا چاہیے کیونکہ اگلے دو دن میں کچھ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اگلا دور ہونے کی وجہ یہ ہے کہ فیلڈ مارشل اچھا کام کر رہے ہیں۔
اسلام آباد: ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور ہو تو پاکستان ہماری ترجیح ہے۔
اس سے قبل ایرانی حکام نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، دوسری طرف کا معلوم نہیں۔
ایرانی حکام نے کہا کہ مذاکرات کا دوسرا دور ہو تو پاکستان ہماری ترجیح ہے۔
مزیدپڑھیں:ایران، امریکا جنگ: روسی خام تیل کی برآمدات بڑھ گئیں
واضح رہے کہ پاکستان نے ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کردی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان نے سیز فائر کی مدت ختم ہونے سے پہلے مذاکرات اسلام آباد میں منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے، فریق معاہدے کے لیے نئے بالمشافہ مذاکرات پر غور کر رہے ہیں۔












منگل 14 اپریل 2026 