بلدیاتی انتخابات (Local elections) کے انعقاد سے متعلق ایک اہم پیش رفت میں الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے 180 دن کی اضافی مہلت دینے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
صوبائی حکومت نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل نئی قانون سازی، موسمی حالات، انتظامی چیلنجز اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر مزید وقت دیا جائے۔ تاہم الیکشن کمیشن نے اس درخواست کو قبول نہیں کیا۔
:مزید پڑھیں: بھارت میں مزدوروں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا: معاشی دباؤ کے خلاف سڑکوں پر ہنگامے
الیکشن کمیشن کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں کے عمل میں صوبائی حکومت کی مشاورت لازمی نہیں، جبکہ موسمی یا سکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر انتخابی عمل میں تاخیر کو قابل قبول نہیں سمجھا جا سکتا۔ کمیشن کے مطابق صوبائی حکومت کا مؤقف تسلی بخش نہیں پایا گیا۔
اس فیصلے کے بعد بلدیاتی انتخابات کے عمل کو مقررہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھانے کا امکان ہے، جس سے انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔












بدھ 15 اپریل 2026 