سعودی حکومت نے حج (Hajj) سیزن کے دوران اجازت نامے کے بغیر حج کرنے یا اس کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا اس کی کوشش کرنے پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اسی طرح غیر قانونی حجاج کو رہائش یا کسی بھی قسم کی معاونت فراہم کرنے والوں پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔
وزارت کے مطابق یہ قوانین یکم ذی القعدہ سے 14 ذی الحجہ تک نافذ العمل رہیں گے، جن کا مقصد حج کے انتظامات کو منظم اور محفوظ بنانا ہے۔
مزید پڑھیں:مذاکرات کامیاب ہوئے تو ٹرمپ خود دستخط کرنے اسلام آباد آئیں گے: مشاہد حسین سید
اعلان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ وزٹ ویزے پر آنے والے افراد کو مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات تک پہنچانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ بغیر اجازت حج کرنے کی کوشش کرنے والوں کو ملک بدری اور 10 سال تک سعودی عرب میں داخلے پر پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔












بدھ 15 اپریل 2026 