ایران(Iran) نے آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے تناظر میں سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی بحری جہازوں کے خلاف امریکی ناکہ بندی برقرار رہی تو خلیج اور بحیرہ عمان میں تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب Islamic Revolutionary Guard Corps (IRGC) کے مطابق اگر ایران کے جہازوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالی گئی تو وہ خطے میں درآمدات اور برآمدات کی اجازت نہ دینے جیسے اقدامات پر غور کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیںـ:ملک میں پہلی بار لائیو اسٹاک انشورنس اسکیم کا باقاعدہ آغاز
بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز ایک نہایت اہم عالمی تجارتی گزرگاہ ہے، اور کسی بھی قسم کی پابندی یا رکاوٹ نہ صرف خطے بلکہ عالمی معیشت پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس قسم کے بیانات خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا سبب بن سکتے ہیں، اور اگر صورتحال برقرار رہی تو عالمی توانائی کی سپلائی اور سمندری تجارت کو سنگین چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔












بدھ 15 اپریل 2026 