وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے علاوہ قطر اور ترکیہ بھی جائینگے

Calender Icon بدھ 15 اپریل 2026

وزیراعظم شہباز شریف اہم سرکاری دورے پر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے۔مزید قطر اور ترکیہ (trukeya)بھی جائیں گے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق جدہ پہنچنے پر شہزادہ سعود بن مشعال بن عبدالعزیز نائب گورنر مکہ ریجن، سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے وزیر اعظم و پاکستانی وفد کا ائیرپورٹ پر پُرتپاک استقبال کیا۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور وزیر اعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 11: کراچی کنگز سے یو اے ای کے 2 پلیئرز ریلیز، جیسن روئے اسکواڈ میں شامل

وزیراعظم آفس کے مطابق جدہ میں وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے دو طرفہ ملاقات ہوگی، ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 15 سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیے کے دورے پر ہیں۔

وزیراعظم سعودی عرب اور قطر کے دوروں کے دوران دونوں ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں دوطرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے لیے ترکیے کا بھی دورہ کریں گے، جہاں شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔