باجوڑ، افغان طالبان کی سول آبادی پر گولہ باری، 3 افراد شہید، پاک فوج کی موثر کارروائی

Calender Icon بدھ 15 اپریل 2026

افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش میں ناکامی پر افغان طالبان نے باجوڑ میں پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری (morter shelling)کردی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی باجوڑ میں پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری سے 2 بچوں سمیت 3 افراد شہید جبکہ 3شدید زخمی ہوگئے۔ باجوڑ کے مکینوں نے افغان طالبان کی بزدلانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغانستان سے فائر کرنے والی گن پوزیشن مکمل تباہ ہوگئی، باجوڑ سے ملحقہ تمام افغان طالبان پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ افغان طالبان کچھ روزسے خوارج کو پاکستان میں داخل کرانے کی کوشش کررہے تھے، پاک فوج کی بروقت کارروائی سے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ناکامی سے مایوس ہوکرافغان طالبان نےآج کٹ کوٹ میں سول آبادی کو نشانہ بناڈالا۔

مزید پڑھیں:پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای میں طویل امیگریشن سے چھٹکارا

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے سیکیورٹی فورسز ہمہ وقت چوکس اور پرعزم ہیں ، افغان طالبان کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا ان کے مذموم عزائم اور بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔