ایران نے آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے تجارتی جہازوں کی آمد و رفت بحال کر دی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مطابق آبنائے ہرمز کو جنگ بندی کی مدت کے دوران مکمل طور پر کھلا رکھا جائے گا، تاکہ تجارتی بحری سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہ سکیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان کا ایک اور جہاز کویت سے آبنائے ہرمز کی جانب روانہ
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس اہم بحری گزرگاہ کو تجارتی شپنگ کے لیے کھلا رکھا جائے گا۔
عباس عراقچی نے واضح کیا کہ جنگ بندی کے دوران آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری رہے گی اور اس میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہوگی۔












جمعہ 17 اپریل 2026 