امریکا ایران مذاکرات(America Iran negotiations) کے دوسرے متوقع دور کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں امریکا اور ایران کے مابین مذاکرات کے دوسرے دور کے سلسلے میں غیر ملکی وفود کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب راولپنڈی اور اسلام آباد کو سیکیورٹی زون قرار دے دیا گیا ہے۔
غیر ملکی مہمانوں کی آمد و رفت کے لیے سیکیورٹی حصار کے فول پروف انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں، دارالحکومت اور مقررہ راستوں کو خوب صورتی سے سجا دیا گیا ہے، جڑواں شہروں میں 20 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔
جڑواں شہروں کی پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر مشترکہ پکٹس قائم کیے جا چکے ہیں، سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار بھی محدود کر دیے گئے ہیں، اہم سرکاری و نجی عمارتوں پر پولیس کے ماہر اسنائپرز تعینات کیے گئے ہیں اور جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں پولیس ایلیٹ فورس کا موبائل گشت جاری ہے۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد میں 2026ء کی پہلی سہ ماہی میں کتنے سرچ آپریشن کیے گئے
پنجاب کے مختلف اضلاع سے اضافی نفری طلب کر کے تعینات کر دی گئی ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ محدود کر دیا گیا ہے، صبح سویرے ہی سے پولیس کی تازہ دم نفری مختلف پوائنٹس پر تعینات کی گئی، جب کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔












اتوار 19 اپریل 2026 