پاکستان اور زمبابوے کی ویمن کرکٹ (women cricket)سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
یہ چھ میچوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کراچی میں 4 سے 15 مئی تک کھیلی جائے گی جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہوں گے۔
سیریز کے تمام چھ میچز میں سری لنکا کی نمیلی پیریرا آن فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گی۔
پاکستانی امپائرز میں ذوالفقار جان، طارق رشید، صالحہ امتیاز، فیصل آفریدی اور ناصر حسین شامل ہیں۔
مزیدپڑھیں:راولپنڈی اور اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ تاحکمِ ثانی معطل
ون ڈے سیریز کے لیے کامران چوہدری جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے علی نقوی کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔












اتوار 19 اپریل 2026 