جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد(twin cities) میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے ہر قسم کی پبلک، پرائیویٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کو تاحکمِ ثانی معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہر میں نقل و حمل کو محدود کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے، جبکہ وفاقی دارالحکومت میں بھی ہیوی اور پبلک ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں، اور صورتحال بہتر ہونے تک پابندیاں برقرار رہیں گی۔
مزیدپڑھیں:بھارت عالمی تنہائی کا شکار،پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا،مصطفیٰ ملک
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد/اہم اعلان
وفاقی دارالحکومت میں پبلک اور ہیوی ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا اہم اعلان، شہر میں ہیوی ٹرانسپورٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ کو تاحکم ثانی معطل کیا جا رہا ہے، شہریوں سے التماس ہے کہ سیکورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں, شکریہ
— DC Islamabad (@dcislamabad) April 19, 2026












اتوار 19 اپریل 2026 