خصدار میں پولیس کانسٹیبل ملک ناز کے شوہر عبدالغنی بھی پہلے ہی وطن پر قربان ہوچکے ہیں، پولیس کانسٹیبل ملک ناز کی قربانی عظیم (grate sacrifice)ہے: وزیر اعلیٰ بلوچستان خراج تحسین اور تعزیت ۔
خضدار میں شرپسند عناصر سےفائرنگ کے تبادلے میں لیڈی کانسٹیبل ملک ناز سمیت دو اہلکار شہید ہوگئے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پہلی خاتون پولیس کانسٹیبل نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر عبدالغنی بھی پہلے ہی وطن پر قربان ہوچکے ہیں، پولیس کانسٹیبل ملک ناز کی قربانی عظیم ہے۔
مزید پڑھیں:افزودہ یورینیم کی منتقلی پر مذاکرات میں کوئی بات نہیں ہوسکتی، ترجمان کریملن
انہوں نے کہا حکومتِ بلوچستان اس مشکل گھڑی میں ان کے بچوں کے ساتھ کھڑی ہے، خضدار میں فائرنگ کے واقعےمیں ہیڈکانسٹیبل سمیع اللہ بھی شہیدہوئے۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ شہداء کی قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔












پیر 20 اپریل 2026 