علامہ محمد اقبال کی 88ویں برسی کے موقع پر وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کا پیغام

Calender Icon منگل 21 اپریل 2026

علامہ محمد اقبال کی 88ویں برسی کے موقع پر وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام(Amir Muqam) نے اپنے خصوصی پیغام میں شاعرِ مشرق کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی فکر آج بھی پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل کے لیے ایک مؤثر اور زندہ رہنمائی فراہم کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقبال نے خودی، اخلاقی قوت، فکری آزادی اور مسلسل جدوجہد جیسے انقلابی تصورات کے ذریعے امتِ مسلمہ کو نئی سمت عطا کی۔

انجینئر امیر مقام نے مزید کہا کہ علامہ اقبال کے نزدیک تعلیم صرف روزگار حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک ہمہ جہت عمل ہے، جو انسان کی ذہنی، اخلاقی اور روحانی تربیت کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کردار سازی، ذمہ داری اور مقصد پر مبنی تعلیم آج کے تعلیمی اور سماجی نظام کی بنیادی ضرورت ہے۔

مزیدپڑھیں:سیزفائرکی خلاف ورزی سفارتی عمل میں بڑی رکاوٹ ہے، عباس عراقچی کی اسحاق ڈار سے گفتگو

انہوں نے کہا کہ علم کو کردار کی تعمیر کا ذریعہ بنانا ہوگا، آگاہی کو ذمہ داری میں ڈھالنا ہوگا اور مہارتوں کے ذریعے معاشرے کی ترقی کو یقینی بنانا ہوگا۔ ان کے مطابق ایک مضبوط، خودمختار اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کے لیے یہی نظریہ ناگزیر ہے۔

آخر میں انہوں نے یومِ اقبال کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایک ایسا پاکستان تشکیل دیا جائے گا جو علم، اعلیٰ کردار اور باصلاحیت نوجوانوں کی بنیاد پر خوشحال اور مستحکم ہو۔