کراچی، ڈاکٹر سارنگ قتل کیس میں مستعمل گاڑی برآمد، ملوث ملزمان کی نشاندہی

Calender Icon بدھ 22 اپریل 2026

کراچی میں شارع فیصل میٹرو پول کے قریب فائرنگ سے جاں بحق ڈاکٹر سارنگ کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی ہے۔(murder investigations)

حملہ آوروں نے واردات کے لیے ملیر سے کرائے پرگاڑی لی تھی۔ واردات میں ملوث 2 ملزمان کی نشاندہی ہوئی ہے، ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ڈاکٹر سارنگ اہلیہ کے ساتھ جس رکشے میں تھے اس کے ڈرائیورکو بھی تلاش کیا جارہا ہے۔ میٹروپول کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر کو قتل کردیاتھا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہےکہ بیوہ کا ابتدائی بیان ریکارڈکیا جاچکا ہے، دشمنی یا لین دین کا معاملہ تاحال سامنے نہیں آیا۔ڈاکٹر سارنگ گلستان جوہر اور کورنگی کے دو مختلف اسپتالوں میں نوکری کرتے تھے۔

تفتیشی حکام کے مطابق ورثاء نے تدفین کے بعد اب تک تفتیش میں معاونت فراہم نہیں کی۔خیال رہےکہ نامعلوم ملزمان نے دو روز قبل شارع فیصل پرفائرنگ کرکے ڈاکٹر سارنگ کو قتل کیا تھا۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں 2 ہزار سے زائد بچوں میں ایچ آئی وی تشخیص، سندھ متاثرہ ترین صوبہ

پولیس کے مطابق ڈاکٹر سارنگ رکشے میں اپنی بیوی کے ساتھ جا رہے تھے، ملزمان گاڑی میں آئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، ملزمان میاں بیوی کا پیچھا کر رہے تھے۔

مزید خبریں