سیکیورٹی اقدامات، آئل ٹینکرز آمدورفت معطل، ایندھن سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ

Calender Icon بدھ 22 اپریل 2026

اسلام آبادمیں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ تجارتی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی پیٹرولیم مصنوعات (petroleum products)کی سپلائی میں بڑی رکاوٹ بن رہی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی اقدامات کے باعث آئل ٹینکرز کی آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی ۔ ایئرپورٹس کو ایندھن کی فراہمی منقطع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ترجمان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نعمان بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ دو تین روز سے اسلام آباد میں سپلائی کے مسائل جاری ہیں۔ بعض مقامات پر ٹینکرز کو داخلے کی اجازت نہیں مل رہی۔ راولپنڈی میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور داخلہ محدود ہے۔ پشاور اور اسلام آباد ایئرپورٹ کے لیے آئل سپلائی گاڑیاں بھی ڈپو پرکھڑی ہیں۔

نعمان بٹ نے کہا کہ اس صورتحال سے ایئرپورٹس کو ایندھن کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ خام تیل کی ترسیل میں رکاوٹ اوروصولی میں بھی ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں پیشگی اور مؤثر رابطے بہت اہم ہیں، نائب وزیراعظم

آئل ٹینکرایسوسی ایشن نے کمشنر اسلام آباد سےفوری نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔ کہا ٹینکرز کو فوری داخلے کی اجازت دے کر سپلائی نظام بحال کیا جائے۔