پاکستان ایران ٹرانزٹ ٹریڈ کوریڈورکا آغاز، فروزن گوشت کی پہلی کھیپ ازبکستان روانہ

Calender Icon بدھ 22 اپریل 2026

اسلام آباد،وسط ایشیائی ریاستوں تک پاکستانی مصنوعات پہنچانے کیلئے نیا زمینی راستہ فعال کردیا گیا۔پاکستان ایران ٹرانزٹ ٹریڈ کوریڈور کا ٹرانسپورٹ انٹرنیشنل روٹرز نظام کے تحت عملی آغاز رواں ماہ ہوگیا ۔ فروزن گوشت کی پہلی کھیپ ایران کے راستے ازبکستان کو روانہ بھی کردی گئی۔

پاک افغان کوریڈور کی بندش بھی پاکستانی مصنوعات کو نا روک سکی۔ پانچ وسط ایشیائی ریاستوں اور ماسکو تک پاکستانی مصنوعات پہنچانے کیلئے نیا زمینی راستہ پاک ایران ٹرانزٹ کوریڈور فعال کردیا گیا۔

ایران ٹرانزٹ کوریڈور کے ذریعے پاکستان سے وسطی ایشیائی ریاستوں کو پھل ، سبزیاں، فروزن گوشت، چاول، دوائیں، سرجیکل آلات اور فوڈ آئٹمز بھیجے جا رہے ہیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت پاک ایران کوریڈور کو کامیاب متبادل بنانے کیلئے ابتدائی طور پر فریٹ سبسڈی کا اعلان کرے۔

ٹی آئی آر کے علاوہ باؤنڈڈ کیریئر ٹرانسپورٹ کو بھی کوریڈور میں شامل کیا جائے۔ اس کے ساتھ اسٹیک ہولڈرز کا ماننا ہے کہ ایران کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کے ساتھ بائی لیٹرل ٹریڈ کا معاہدہ بھی کیا جائے۔