لاہور،پنجاب حکومت نے صوبے بھرکے دیہات سےگوبر کےخاتمےکافیصلہ کرلیا،پہلی بارگوبر کولیکشن پوائنٹسل بنائےجائیں گے،پچیس دیہات میں بائیو گیس پلانٹس (bio gas plants)کی تنصیب سے گھروں تک سلنڈز میں گیس پہنچائی جائےگی۔25 دیہات میں بائیو گیس پلانٹس کی تنصیب سے گھروں تک سلنڈز میں گیس پہنچائی جائے گی
پنجاب بھرکےدیہات میں صفائی کے ساتھ گیس کی فراہمی کا میگا منصوبہ شروع کرنیکافیصلہ کیاگیا ہے، پنجاب کے ماڈل دیہاتوں میں بائیو گیس پلانٹس کی تنصیب ہوگی،3ارب کی لاگت سے 25 ماڈل دیہات میں بائیو گیس پلانٹس لگائےجائیں گے،پنجاب کےدیہاتوں میں پہلی بار گوبر کولیکشن پوائنٹس بنائے جائیں گے۔
بائیو گیس پلانٹس سےتیارکردہ گیس کمریس کرکےسلنڈرزمیں فروخت کی جائیگی،گیس کی فروخت کے لیے ماڈل دیہاتوں میں سیل پوائنٹس کاقیام ہوگا۔
مزید پڑھیں:لیپ ٹاپ سکیم،طلباء کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور روشن پاکستان کی کڑی ہے،انجینئر امیر مقام
گیس سلنڈز کی گھروں تک ڈیلیوری بھی کی جائیگی،ویلیج آرگنائزیشن کمیٹی سلنڈز کی فروخت و سیل پوائنٹس چلائے گی۔












جمعرات 23 اپریل 2026 