صحافی و تجزیہ کار منیب فاروق(Muneeb Farooq) اور عاصمہ شیرازی نے کہا ہے کہ عمران خان کے لئے ریڈ جبکہ بشری بی بی کے لئے گرین سگنل نظر آرہا ہے اور آہستہ آہستہ معاملات مائنس عمران کی طرف جائیں گے۔ماہر بین الاقوامی امور عادل انجم نے کہا کہ الیکشن نتائج کے بعد ٹرمپ کے رویہ میں واضح تبدیلی نظر آرہی ہے۔
وہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کرانے کا حکم دید یا۔
سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ کی عمران خان اور بشری بی بی سے ملاقات کرانے کی ہدایت کی ہے اور ذرائع کی خبر کے مطابق دونوں وکلاء کی ملاقات کل سہ پہر تین بجے کرادی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:سوزوکی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ، ‘جی ایس 150’ چار لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی
طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سلمان صفدر وکیل ہیں لیکن آج وہ میڈیکل اسپشلسٹ کا کردار ادا کر رہے تھے۔بیرسٹر گوہر نے کہا ہے لوکل گورنمنٹ کے انتخابات جہاں بھی ہوں ہم بھرپور حصہ لیں گے اس وقت ہر طرف خاموشی ہے تاہم اُمید ہے کہ عمران خان کی بہنوں کی رہائی جلد ہوجائے۔












بدھ 11 نومبر 2026 