پیٹرولیم مصنوعات کے بعد گھی،کوکنگ آئل اور آٹا بھی مہنگا

Calender Icon ہفتہ 25 اپریل 2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ پیداہوگیا۔کریانہ فروشوں کاکہناہے کہ اوپن مارکیٹ میں راشن پہلے ہی مہنگا ہے اب قیمتیں مزید بڑھیں گی ۔
اوپن مارکیٹ میں 5کلو آٹا 770 سے 830روپے میں فروخت ہورہاہے جبکہ درجہ اول گھی(Ghee) 590 اور آئل 595 روپے لیٹر میں فروخت ہورہاہے۔مارکیٹ میں درجہ دوم گھی 540 اور آئل 545روپے لیٹر میں فروخت ہورہاہے جبکہ درجہ سوم کا گھی 470 اور آئل 475 روپے لیٹر میں فروخت ہورہاہے۔
اسی طرح سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

مزیدپڑھیں:سونے کی قیمت میں اضافہ