جے یو آئی پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ مستردکرتی ہے ،اسلم غوری

Calender Icon ہفتہ 25 اپریل 2026

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ترجمان جے یو آئی Aslam Ghori نے کہا کہ نئی قیمتیں عالمی منڈی کے رجحانات کے برعکس ہیں اور انہیں عوامی مشکلات کم کرنے کے بجائے مزید بڑھانے کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق موجودہ حکومت عوامی ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ براہ راست مہنگائی میں اضافے کا باعث بنتا ہے، جس سے اشیائے خورونوش، ٹرانسپورٹ اور روزمرہ استعمال کی اشیا مزید مہنگی ہو جائیں گی، اور اس کا سب سے زیادہ بوجھ غریب طبقے پر پڑے گا۔

اسلم غوری نے الزام عائد کیا کہ حکمران عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں جبکہ عام آدمی دو وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشان ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو ملک بھر میں شدید عوامی ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔

مزیدپڑھیں:بلوچستان: ڈھاڈر میں فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام، متعدد دہشتگرد ہلاک
جے یو آئی نے عندیہ دیا ہے کہ مہنگائی کے خلاف جلد ملک گیر تحریک شروع کی جائے گی، کیونکہ عوام پر مزید معاشی بوجھ ناقابل قبول ہے۔