پہلگام فالس فلیگ آپریشن(Pahalgam False Flag) میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کامکروہ کرداربے نقاب ہوگیا، جس کی خفیہ دستاویز منظرِعام پر آگئیں۔
بھارت میں سیاسی عزائم کی تکمیل اور انتہا پسندی سے توجہ ہٹانے کیلئے ریاستی سرپرستی میں فالس فلیگ آپریشنز تاریخ کا سیاہ باب ہیں
پہلگام واقعہ کے فوری بعد بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی لیک شدہ دستاویز نے فالس فلیگ سازش کو بے نقاب کر دیا تھا، ’’را‘‘ کی لیک دستاویز میں واضح ہدایات موجود تھیں کہ ضلع اننت ناگ میں منصوبہ بندی کے تحت ایک فالس فلیگ آپریشن کیا جائے گا۔
دستاویزمیں واضح تھا کہ فالس فلیگ کے بعد منظم طور پر میڈیا کے ذریعے یہ بیانیہ ترتیب دیا جائے گا کہ غیر مسلموں پر حملہ کر دیا گیا ہے۔
را دستاویز کے مطابق سوشل میڈیا پر 200 سے زیادہ اکاؤنٹس کو متحرک کر کے پاکستان مخالف بیانیے میں شدت لائی جائے گی، فالس فلیگ کے 3 گھنٹوں کے اندر بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرانے کی گمراہ کن مہم بھی اس دستاویزکا حصہ تھی۔
دستاویزمیں یہ بھی نمایاں تھا کہ اس فالس فلیگ کو بنیاد بنا کر عالمی برادری سے انسدادِ دہشت گردی میں تعاون کی اپیل کی جائے گی۔
لیک دستاویز نے پاکستان کے مؤقف کو مزید تقویت دی کہ پہلگام ایک فالس فلیگ آپریشن تھا، جو بھارتی ریاستی سرپرستی میں جاری پرانی پلے بک کا تسلسل ہے۔
ماہرین کے مطابق ان دستاویزات سے واضح ہوا ہے کہ پہلگام محض حادثہ نہیں تھا بلکہ سیاسی عزائم کیلئے ترتیب دیا گیا ایک مذموم منصوبہ تھا، ان دستاویزات نے ہندوتوا نظریات کے زیر تسلط بھارتی خفیہ ایجنسی را کے دہشت گردانہ عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے۔












اتوار 26 اپریل 2026 