سری لنکا کرکٹ کے صدر شامی سلوا(Shammi Silva) رواں ہفتے مستعفی ہو جائیں گے۔
اس حوالے سے سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ شامی سلوا ایگزیکٹیو کمیٹی کے ہمراہ مستعفی ہو جائیں گے، شامی سلوا اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے مستعفی ہونے کے بعد عبوری انتظامیہ ذمے داریاں سنبھالے گی۔
سری لنکن میڈیا نے کہا ہے کہ بینکر ایرن وکرامارتنے سری لنکا کرکٹ میں ذمے داریاں سنبھالنے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔
مزیدپڑھیں:سونا پھر مہنگا ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت کی جانب سے شامی سلوا کو عہدے سے الگ ہونے کا کہنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
سری لنکن میڈیا نے کہا ہے کہ شامی سلوا کو حالیہ برسوں میں کئی الزامات کا سامنا رہا ہے۔












پیر 27 اپریل 2026 