سیرین ایئر لائن کا فضائی آپریشن دوبارہ شروع ہونے کا امکان

Calender Icon پیر 27 اپریل 2026

سیرین(Serene Air) ایئر لائن کی جانب سے اگلے ماہ کئی ماہ سے بند فضائی آپریشن دوبارہ شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

طیاروں کی عدم دستیابی کے باعث بند آپریشن 9 طیاروں کے ساتھ بحال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فلائٹ آپریشن میں 2 ایئر بس، 2 بوئنگ 737 اور 5 ایمبریر ای 190 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

سیرین ایئر کا فلائٹ آپریشن طیاروں کی عدم دستیابی، پروازوں کی مسلسل منسوخی اور واجبات کی مبینہ عدم ادائیگی کے باعث بند کیا گیا تھا۔

مزیدپڑھیں:وزیراعظم کا ایس این جی پی ایل میں پیپرا قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کا نوٹس

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نارمل فضائی آپریشن کے لیے درکار اقدامات مکمل ہونے تک سیرین ایئر کا فضائی آپریشن روک دیا تھا۔