حکومتِ پاکستان نے قدیم ثقافتی ورثے کے تحفظ اور عالمی سطح پر اس کی پہچان کے لیے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جہاں خیبرپختونخوا کی خوبصورت وادیِ کیلاش کو عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کر لیا گیا ہے۔
حکومتی اقدامات کے نتیجے میں Kalash Valley کو UNESCO کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا جانا ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کے قدیم اور منفرد ثقافتی اثاثوں کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
وادیِ کیلاش کا ثقافتی منظرنامہ ایک ایسے قدیم معاشرے کی عکاسی کرتا ہے جو صدیوں سے اپنی روایات، رسم و رواج اور طرزِ زندگی کو محفوظ رکھے ہوئے ہے۔ یہ وادی خیبرپختونخوا میں کوہِ ہندوکش کے دور افتادہ علاقوں بمبوریت، رمبور اور بریر پر مشتمل ہے، جہاں کا جداگانہ جغرافیہ اس منفرد شناخت کو برقرار رکھنے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
مزیدپڑھیں:چین: ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی پہلوانوں کی شاندار کارکردگی
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے نہ صرف پاکستان کا مثبت تشخص عالمی سطح پر مزید مضبوط ہوگا بلکہ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ ساتھ ہی یہ اقدام ملک میں مذہبی و ثقافتی ہم آہنگی کے فروغ اور اقلیتی ثقافتوں کے تحفظ کے عالمی اعتراف کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق حکومت آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رکھے گی تاکہ پاکستان کے دیگر تاریخی اور ثقافتی مقامات کو بھی عالمی سطح پر نمایاں کیا جا سکے۔












بدھ 29 اپریل 2026 