بھارت کے ساتھ جنگ میں پاک فضائیہ کی جانب سے چینی طیاروں کے ذریعے رافیل سمیت بھارتی جنگی طیارے گرانے کے بعد چینی کمپنی(chain’s combat aircraft company) کے طیاروں کی فروخت دگنی ہوگئی۔
امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق چینی طیارہ ساز کمپنی اے وی آئی سی چینگڈو ائیرکرافٹ کارپوریشن کی رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں فروخت تقریباً دوگنی ہو گئی۔
جریدے کے مطابق گزشتہ سال سال کمپنی کی آمدنی 16 فیصد بڑھ کر 11 ارب ڈالرز رہی جبکہ منافع 6.5 فیصد بڑھا جو کمپنی کی تاریخ کا بلند ترین منافع ہے ۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کے سنگل انجن ملٹی رول J-10 لڑاکا طیارے گزشتہ سال مئی میں پاکستان اور بھارت کی جنگ کے دوران استعمال ہوئے جس میں پاکستانی فضائیہ نے ان طیاروں سے فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں سمیت متعدد بھارتی طیارے مار گرائے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تنازع ان مواقع میں سے ایک تھا جب جدید چینی ہتھیاروں کا حقیقی جنگی حالات میں تجربہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:یورپی سرمایہ کاری بینک کا پاکستان کیلئے 160 ملین یورو فنانسنگ کا اعلان
بھارت نے بھی جنگ کے دوران طیاروں کے نقصان کا اعتراف کیا تھا تاہم تباہ ہونے والے طیاروں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔












بدھ 29 اپریل 2026 