سندھ:جداگانہ نظام تعلیم، ہندو طلبہ کیلئے مذہبی تعلیم کوباقاعدہ نصاب کا حصہ بنادیا

Calender Icon جمعرات 30 اپریل 2026

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے ہندو طلبہ (Hindu students)کے لیے مذہبی تعلیم کوباقاعدہ نصاب کا حصہ بنادیا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق تیسری سے پانچویں جماعت تک ہندو مذہب کی 3کتابیں نصاب میں شامل کی جائیں گی۔

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ تعلیمی سال 27-2026 سے سرکاری اسکولوں میں ہندو طلباکومذہبی کتب پڑھائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:توانائی بحران، وفاق کا پختونخوا کو سی این جی اسٹیشنز کیلئےگیس دینے سے انکار

محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ آئندہ سال کتابوں کی اشاعت کے لیے بجٹ مختص کرے گا۔