اسلام آباد میں گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز، درجنوں افراد اور گاڑیاں چیک

Calender Icon جمعہ 1 مئی 2026

اسلام آباد (Islamabad) کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مشترکہ گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز جاری ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں تھانہ کورال، ترنول اور پھلگراں سمیت انڈسٹریل ایریا، لوہی بھیر اور سمبل کے علاقوں میں کی گئیں۔

سرچ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 230 افراد اور 128 گھروں کی چیکنگ کی گئی، جبکہ 39 ہوٹلز اور 34 دکانوں کا بھی معائنہ کیا گیا۔

اسی دوران 197 موٹر سائیکلوں اور 53 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ پولیس کے مطابق چار مشکوک افراد اور 20 موٹر سائیکلوں کو مزید تحقیقات کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔