جدہ: پاکستانی عازمینِ حج کے لیے جدید طبی سہولیات کا دائرہ وسیع

Calender Icon ہفتہ 2 مئی 2026

Jeddah میں پاکستانی حج مشن نے عازمینِ حج کے لیے صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کا عمل تیز کر دیا ہے۔ Abdul Wahab Somro کے مطابق مکہ اور مدینہ میں مرحلہ وار 35 جدید کلینکس قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ ایک لاکھ 19 ہزار پاکستانی عازمین کو بروقت اور معیاری طبی سہولت فراہم کی جا سکے۔

ڈی جی حج نے بتایا کہ العزیزیہ میں واقع مرکزی حج کلینک کو مزید وسعت دے کر مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے، جہاں مختلف طبی شعبہ جات ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہیں تاکہ عازمین کو کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

نئے نظام کے تحت ہر کلینک کے ساتھ 3 سے 4 ایمبولینسز 24 گھنٹے الرٹ رکھی گئی ہیں، جبکہ طبی معیار کو بین الاقوامی سطح پر برقرار رکھنے کے لیے ماہر تکنیکی عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے۔

ٹرمپ پر حملے کی خبر کے بعد میڈیا پر اعتماد اور سازشی نظریات پر بحث تیزمزید پڑھیں؛

حکام کے مطابق اب تک 21 کلینکس فعال کیے جا چکے ہیں، جہاں ہزاروں عازمین کو او پی ڈی سروسز کے ساتھ مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ لیبارٹری میں 28 مختلف تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت بھی موجود ہے، جن میں شوگر، گردوں، جگر، انفیکشن اور دل کی بیماریوں سے متعلق فوری ٹیسٹ شامل ہیں۔

ڈی جی حج نے ہدایت کی کہ حج کے دوران اور بعد میں بھی ادویات اور ایمرجنسی سہولیات کا وافر ذخیرہ یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عازمین کو فوری علاج فراہم کیا جا سکے۔

اس موقع پر طبی ٹیموں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کلینکس میں مرد و خواتین کے لیے علیحدہ او پی ڈیز، فارمیسی، ایکسرے، الٹراساؤنڈ اور فزیوتھراپی سمیت مکمل سہولیات دستیاب ہیں، جن سے عازمین بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔