معرکۂ حق کوایک سال مکمل،قوم اورافواج کالازوال اتحادمزید مستحکم

Calender Icon اتوار 3 مئی 2026

معرکۂ حق(Marka-e-haq) کو ایک سال مکمل ہونے پر آزاد کشمیر میں عوام نے بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ اپنی افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، جبکہ مختلف تقاریب اور عوامی اجتماعات میں قومی اتحاد کو سراہا گیا۔

آزاد کشمیر کے مختلف مکتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ قوم اور مسلح افواج کے درمیان مثالی ہم آہنگی ایک قابلِ فخر روایت ہے، جس نے مشکل وقت میں قومی عزم کو مزید مضبوط کیا۔ ان کے مطابق معرکۂ حق کے دوران پوری قوم نے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کسی بھی چیلنج کے سامنے جھکنے والا نہیں۔
شہریوں نے کہا کہ قوم اور فوج کے درمیان یہ مضبوط رشتہ اجتماعی شعور، اتحاد اور قومی غیرت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر مشکل گھڑی میں وہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

مزیدپڑھیں:پاکستان کا ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ، دشمن بوکھلاہٹ کا شکار
مقامی افراد کے مطابق آزاد کشمیر کے عوام کا جوش، ولولہ اور عزم اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد نہ صرف ملک کے اندر استحکام کا باعث ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک مضبوط اور باوقار قوم کی پہچان کو اجاگر کرتا ہے۔

تقریبات میں مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ قومی یکجہتی اور باہمی اعتماد ہی وہ قوت ہے جو کسی بھی قوم کو مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہے۔