پاکستان سُپر لیگ کا فائنل آج، پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین مدِمقابل

Calender Icon اتوار 3 مئی 2026

پاکستان سُپر لیگ(PSL) کا فائنل آج لاہور میں ہوگا، پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کی ٹیمیں ٹاکرے کے لیے تیار ہیں۔

فائنل سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب بھی ہوگی جس میں ملک کے نامور گلوکار عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پی ایس ایل فائنل کے لیے بہترین انتظامات کی ہدایت کی۔

چیئرمین پی سی بی نے شائقینِ کرکٹ کو ہدایت کی ہے کہ شاندار اختتامی تقریب سے محظوظ ہونے کے لیے شام 6 بجے تک لازمی اسٹیڈیم پہنچیں۔

مزیدپڑھیں:جمعیت علماء اسلام صحافی برادری کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی،اسلم غوری

واضح رہے کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار فاتح ٹیم کو 5 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی جو پاکستانی روپے میں چودہ کروڑ روپے بنتی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق رنرز اپ کو 2 لاکھ ڈالرز دیےجائیں گے۔

پی ایس ایل کی بہترین پلیئر ڈویلپمنٹ کے لیے کوشش کرنے والی فرنچائز کو بھی 2 لاکھ ڈالرز کی رقم ملے گی۔