کراچی میں موسم شدید گرم، پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان

Calender Icon اتوار 3 مئی 2026

شہر قائد میں آج اور کل موسم (Weather)گرم و خشک ریکارڈ ہو سکتا ہے جبکہ گرمی کی لہر کے دوران پارہ 40 ڈگری یا اس سے زائد رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں مختصر وقت کے لیے معطل بعد ازاں فعال ہو جائیں گی۔

کراچی میں موجودہ گرمی کی لہر کے دوران ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے کیونکہ ہیٹ ویو کے دوران نمی کا تناسب 60 فیصد سے تجاوز کرنا اہم پہلو ہے۔

حالیہ گرمی کی لہر کے دوران نمی کا تناسب دن کے وقت 28 تا 30 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

مزیدپڑھیں:پی ایس ایل 11 فائنل: فاتح اور رنر اپ کو کتنے لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملے گی؟

ڈپٹی ڈائریکٹر و ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں آج مزید ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے۔