وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

Calender Icon اتوار 3 مئی 2026

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ( Attaullah Tarar )نےسی پی این ای (Council of Pakistan Newspaper Editors) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے نومنتخب صدر کاظم خان، سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیو، سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدور شکیل احمد ترابی اور انور ساجدی، سیکریٹری اطلاعات منزہ سہام سمیت دیگر عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دی۔

عطا اللہ تارڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ صحافت جمہوری معاشرے کا ایک اہم ستون ہے اور ذمہ دارانہ صحافت معاشرتی شعور کی بیداری میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت میڈیا انڈسٹری کو درپیش چیلنجز کے حل اور صحافتی اداروں کی مضبوطی کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

مزیدپڑھیں:جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے، متعدد جاں بحق

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے میڈیا انڈسٹری کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گی، جبکہ صحافتی اور ریاستی اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی قومی مفاد کے لیے ناگزیر ہے۔