ارم اختر کا درفشاں سلیم پر غیر پیشہ ورانہ رویے کا الزام

Calender Icon اتوار 3 مئی 2026

سینئر اداکارہ ارم اختر(Erum Akhtar) نے اداکارہ درفشاں سلیم کے حوالے سے ڈرامہ کی شوٹنگ کے دوران غیر پیشہ ورانہ رویے کا سنگین الزام لگا دیا۔

ارم اختر نے کہا ہے کہ ڈرامے کی شوٹنگ جو ابتدائی طور پر 5 ماہ میں مکمل ہونا تھی، وہ ایک سال تک طول پکڑ گئی۔

ان کے مطابق میرے اپنے صرف 40 دن کے کام کو بھی ایک سال تک پھیلا دیا گیا جس سے مجھے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس تاخیر کی بڑی وجہ درفشاں سلیم کا غیر پیشہ ورانہ رویہ تھا، درفشاں اکثر شوٹنگ منسوخ کر دیتی تھیں، کبھی کسی تنازع کی وجہ سے اور کبھی عمرہ پر جانے کے باعث، جس کے باعث ناصرف پروجیکٹ متاثر ہوا بلکہ مجھے دیگر اچھے مواقع بھی کھونے پڑے۔

دوسری جانب ڈرامہ کے پروڈکشن ہاؤس اور ڈائریکٹر دانش نواز نے درفشاں سلیم کا دفاع کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ وہ ایک انتہائی پیشہ ور اداکارہ ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ خوشگوار رہا۔

مزیدپڑھیں:لاہور سمیت پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش، ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا

ادھر سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث چھڑ گئی ہے، کچھ صارفین نے ارم اختر کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاذ و نادر ہی کسی پر تنقید کرتی ہیں، اس لیے ان کی بات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے، جبکہ دیگر صارفین کا کہنا ہے کہ درفشاں سلیم پہلے ہی اپنی مصروفیات سے متعلق پروڈکشن کو آگاہ کر چکی تھیں اور انہیں وقفے دینے پر اتفاق بھی کیا گیا تھا۔

بعض صارفین نے رائے دی کہ اگر ایسا تھا تو پروڈکشن کو معاملات بہتر انداز میں سنبھالنے چاہئیں تھے۔