لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش(rain) ریکارڈ کی گئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کی شدت میں واضح کمی آ گئی۔
بارش کے دوران تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ لاہور میں مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اب تک سب سے زیادہ بارش تاج پورہ میں 8 ملی میٹر اور جوہر ٹاؤن میں 7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے خدشے کے پیش نظر واسا حکام نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام ٹاؤن ڈائریکٹرز کو اپنے اپنے علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نکاسی آب کے لیے آپریشنل عملہ فیلڈ میں موجود رہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جائے۔
مزیدپڑھیں:ایرانی سپر آئل ٹینکر امریکی ناکہ بندی کو چکمہ دینے میں کامیاب، مشرق بعید پہنچ گیا
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 25 جبکہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
شہر میں دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی جبکہ بعض مقامات پر مزید بارش بھی متوقع ہے۔












اتوار 3 مئی 2026 