مذاکرات میں پیشرفت امریکی رویے پر منحصر ہے، ایرانی وزارت خارجہ

Calender Icon اتوار 3 مئی 2026

پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر اور ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے  ایرانی نیوز ایجنسی(Iranian news agency) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا گیا کہ مذاکرات میں پیشرفت امریکا کے رویے پر منحصر ہے۔

رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے شفاف رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، ایران اپنے مخالف کو جنگ بندی یا مذاکرات میں زیادتی نہیں کرنے دے گا، ایران کے مذاکرات کی تجویز کا مقصد صیہونی جارحیت کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران قومی مفادات اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، جنگ کے خاتمے کے لیے نیا مذاکراتی منصوبہ پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کا مزید F-35 اور F-15 لڑاکا طیاروں کی خریداری کا فیصلہ

موجودہ عمل میں پاکستان مرکزی ثالث ہے اور اس کی کوششیں قابلِ قدر ہیں، پاکستان بدستور ثالث ہے، اس میں تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔