جمائما گولڈ اسمتھ، آئرش سرمایہ کارمنگنی، جلد شادی متوقع: برطانوی اخبار

Calender Icon اتوار 3 مئی 2026

جمائما گولڈ اسمتھ نے آئرش نژاد سرمایہ کار کیمرون او ریلی سے منگنی کرلی اور دونوں کی شادی جلد متوقع ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق 52 سالہ جمائماگولڈاسمتھ اور 62 سالہ کیمرون اوریلی (jamyma kamoron)کے درمیان تعلق ایک سال سے زائد عرصے سے قائم تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں کی ملاقات فلمی منصوبوں کے دوران ہوئی جہاں کیمرون او ریلی بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر کام کر رہے تھے۔ذرائع کے مطابق یہ جوڑا اپنا وقت سوئٹزرلینڈ میں کیمرون او ریلی اور ویسٹ لندن جمائما گولڈاسمتھ کے گھر گزارتا ہے۔

مزید پڑھیں:جمائما گولڈ اسمتھ، آئرش سرمایہ کارمنگنی، جلد شادی متوقع: برطانوی اخبار

خیال رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ ہیں، دونوں نے 9 سال ساتھ گزارنے کے بعد 2004 میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔