معروف اداکارہ دنانیر مبین(Dananeer Mobeen) نے اپنی آنے والی فلم ’میرا لیاری‘ کا کسی دوسری فلم سے موازنہ کرنے کو ناانصافی قرار دے دیا۔
فلم کو یو کے ایشین فلم فیسٹیول 2026ء کے لیے منتخب کیا گیا ہے جہاں اس کا پریمیئر 2 مئی کو ہوا، جبکہ یہ 8 مئی 2026ء کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
فلم میں لیاری کی حقیقی تصویر پیش کی گئی ہے اور خاص طور پر وہاں کے نوجوان ٹیلنٹ کو اجاگر کیا گیا ہے۔
برطانیہ میں فلم کی تشہیر کے دوران دنانیر مبین نے ’میرا لیاری‘ کا بھارتی فلم دھریندر سے موازنہ کیے جانے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی فلم کے ساتھ اس کا تقابل کرنا درست نہیں۔
مزیدپڑھیں:اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کر لی
ان کے مطابق اس فلم کو کسی اور فلم سے جوڑ کر دیکھنا اس کے ساتھ ناانصافی ہے، ’میرا لیاری‘ کا بنیادی خیال منفرد ہے، جس میں کھیل، جنوبی ایشیائی خواتین کی اسپورٹس میں شمولیت اور لیاری میں خواتین فٹبال کلچر جیسے موضوعات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے مزید کہا کہ اسے کسی بھی دوسری فلم کے ساتھ ملا کر نہیں دیکھا جا سکتا بلکہ اسے وسیع تناظر میں دیکھ کر ٹیم کی محنت کو سراہنا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ فلم لیاری کی ایک خوبصورت تصویر پیش کرتی ہے اور اسے ضرور دیکھا اور سراہا جانا چاہیے۔












پیر 4 مئی 2026 